نئی دہلی:4/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے کل کے بیان کو لے کر ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اگلے لوک سبھا انتخابات کے دوران فسادات بھڑکانے کی سازش کی اطلاع وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ اشتراک کرنا چاہئے۔سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے آج ٹویٹ کر طنز کیا کہ پاکستان پر قابو حاصل کرنے، دہشت گردی کا خاتمہ کرنے، مداخلت کو روکنے اور رافیل طیارے خریدنے کے بعد وزیر دفاع کے پاس مکمل وقت ہے کہ وہ جماعتوں اور افراد کے مذہبی تعلقات کاپڑتال کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران فسادات بھڑکائے جانے کی سازش ہو رہی ہے۔انہیں یہ خفیہ اطلاع وزیر داخلہ کے ساتھ اشتراک کرنا چاہئے۔سیتا رمن نے کل ایک اردو روزنامہ کی خبر کا حوالہ دتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی سے یہ واضح کرنے کی کوشش کی تھی کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ کانگریس ایک مسلم پارٹی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کانگریس پارٹی پر 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا الزام لگایا تھا۔بی جے پی کی سینئر لیڈر نے کہا تھا کہ اگر کانگریس پارٹی کا مقصد 2019 کا الیکشن مذہب کی بنیاد پر لڑنے کا ہے تب ہمیں ڈر ہے کہ فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقوں میں فساد پھیلانے کا کوئی سازش تو نہیں ہوگی۔کانگریس کے ترجمان سشمیتا دیو نے کل سیتا رمن کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ رافیل اسکینڈ ل بے روزگاری کے مسائل اور نیرو مودی جیسے معاملات سے توجہ بھٹکانے کے لئے وزیر دفاع مذہبی کشیدگی پیدا کر رہی ہیں۔بے شک ایک اردو روزنامہ(انقلاب) نے دعوی کیا ہے کہ راہل گاندھی نے مسلم دانشوروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ کانگریس مسلم پارٹی ہے۔کانگریس نے اس خبر کو کوری افواہ قرار دیا ہے۔